ثابت ہوگیا عمران خان نےسیاسی انتقام کیلیے ایف آئی اے کو استعمال کیا، مریم اورنگزیب

پاکستان
31
0

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ویڈیو اسکینڈل میں نامزد ملزمان کی بریت سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی انتقام کے لئے ایف آئی اے کو استعمال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران صاحب آج ایک بار پھر آپ کا جھوٹ، جعلسازی اور سیاسی انتقام ثابت ہوگیا ، آج ثابت ہوگیا کہ آپ نے اپنے سیاسی انتقام کے لئے ایف آئی اے کو استعمال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ آج پھر ثابت ہوگیا کہ محمد نوازشریف کے خلاف جج کو بلیک میل کرکے فیصلہ لیاگیا، عمران صاحب آپ کی ایک اور سازش اور کوشش ناکام ہوگئی، عمران صاحب آپ کا رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، سلمان رفیق سمیت دیگر سیاسی اسیران کے خلاف جھوٹ بھی آخر بے نقاب ہوکر رہے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اب آپ مزید کسی جھوٹ، جھوٹے مقدمے اور جعلی جذباتی مکالموں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور جھوٹ دن کی روشنی کی طرح قوم کے سامنے آچکا ہے ،آج ایک بارپھر وقت نے گواہی دی ہے کہ نوازشریف بے گناہ ہے، اس کو رہا کیاجائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.