پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیے یکجہتی کی فضا کو بڑھانا ہے،فردوس عاشق

پاکستان
19
0

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوناقابل تسخیر قوت بنانے کے لیےاتحاد اور یکجہتی کی فضا کو آگے لے کر بڑھنا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے جنہوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا۔ راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرآت کی علامت ہیں۔ پوری قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے جس ولولے، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع بہادر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا، وہ بےمثال ہے۔ شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی اخوت کا متاثر کن جذبہ دیکھنے میں آیا۔ شہدا اور غازیوں نے جنگ ستمبر میں جرات اور شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ جذبے زندہ قوموں کی علامت اور شان ہوتے ہیں۔ پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کے لئے ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی اسی فضاء کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.